میگھن مارکل نے نئے پوڈکاسٹ شو کا اعلان کر دیا

Mar 14, 2025 | 14:51:PM
میگھن مارکل نے نئے پوڈکاسٹ شو کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ کی ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنی نیٹ فلیکس سیریز"ود لو میگھن" اور"لائف اسٹائل برانڈ ایزایور" کے بعد نئے پوڈکاسٹ شو"کنفیشنز آف آ فیمیل فاؤنڈر" کا اعلان کر دیا۔

میگھن مارکل برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ اور دو بچوں 5 سالہ شہزادہ آرچی اور 3 سالہ شہزادی للی بیٹ  کی ماں ہیں،انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک بار پھر پوڈکاسٹ کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں،ان کی نئی پوڈکاسٹ 8 اپریل سے ریلیز ہو گی۔

میگھن مارکل نے سوشل میڈیا پراعلان کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ سب کے ساتھ ایک اور زبردست پروجیکٹ شیئر کرنے کی بےحد خوشی ہے، میں آپ کو اپنے نئے پوڈکاسٹ کے بارے میں بتا رہی ہوں، جو جلد آ رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے ان خواتین کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی ہے،جنہوں نے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلا اور چھوٹے خیالات کو بڑے کاروبار میں تبدیل کیا،وہ اپنے تجربات، کامیابیوں، ناکامیوں اور مفید ٹپس کو شیئر کر رہی ہیں اور میں بھی اپنے برینڈ As Ever کو آگے بڑھانے کے لیے ان سے سیکھ رہی ہوں۔

 یہ بھی پڑھیں:فضا علی نے داماد تلاش کرنے کی حکمت عملی بتا دی

میگھن نے اپنے نئے شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ میرے لیے متاثر کن اور مزے دار رہا ہے کیونکہ اگر اس سفر میں مزہ نہ آئے تو پھر اس کا فائدہ کیا؟

نئی پوڈکاسٹ Spotify کے ساتھ 2020ء میں کیے گئے 20 ملین ڈالرز کے معاہدے کے 2 سال بعد آ رہی ہے،جو 2023ء میں اچانک ختم ہو گیا تھا۔