اچانک شادی کیوں کی؟ماڈل واداکارعمرشہزاد نے وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف ماڈل و اداکار عمر شہزاد نے اچانک شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔
عمر شہزاد نے فروری 2025ء میں مدینہ منورہ میں نکاح کر کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کے افراد کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔
حال ہی میں عمر شہزاد نے ایک چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا آپ کی شادی سب کے لیے ایک سرپرائز تھی، کیا آپ ہمیں بتائیں گے کہ یہ سب کیسے ہوا؟
اس کے جواب میں عمر شہزاد نے کہا کہ ہمارے خاندانوں کے درمیان پہلے سے شادی سے متعلق بات چیت ہو رہی تھی، لیکن مدینہ میں نکاح کا فیصلہ ایک مشترکہ سوچ کا نتیجہ تھا، یہ میری خواہش تھی کہ میرا نکاح مدینہ میں ہو اور جب میں نے اس بارے میں اپنی منگیتر سے بات کی تو وہ جذباتی ہو گئیں کیونکہ یہ ان کی بھی خواہش تھی۔
عمرشہزاد نے کہا کہ اس وقت مجھے انڈسٹری میں ہونے والی دیگر شادیوں کے بارے میں علم نہیں تھا، درحقیقت میں خود اپنی شادی کے بارے میں بھی زیادہ پُریقین نہیں تھا،سب کچھ خدا کی مرضی سے اچانک اور بہت جلدی ہو گیا، میرا بھائی جرمنی سے اپنے اہلخانہ کے ساتھ آیا، میرے والدین بھی وہاں پہنچے اور میری منگیتر کے خاندان کے افراد بھی مدینہ آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:زینب رضا کو کیسا ہمسفرچاہیے؟اداکارہ نے خصوصیات بتادیں
عمرشہزاد نے بتایا کہ ہمارا نکاح انتہائی سادگی سے صرف 21 مہمانوں کی موجودگی میں ہوا، مدینہ میں کچھ پابندیاں تھیں لیکن میرے دوست کی مدد سے ہم نے سب کچھ بخوبی مکمل کیا۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کی شادی کو سادگی اور برکت سے بھری ایک یادگار شادی قرار دیا ہے۔