23  مارچ کو لانگ مارچ, عوام اسلام آباد پہنچیں , مولانا فضل الرحمان  کا اعلان

Mar 14, 2022 | 23:31:PM
 جمیعت ,علمائے ,اسلام ,سربراہ مولانا فضل الرحمان  
کیپشن: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے اعلان کیا ہے کہ 23  مارچ کو لانگ مارچ کررہے ہیں ، پورے ملک سے عوام اسلام آباد پہنچیں گے۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  حکومت کے پاس ہمت ہے تو 172 ارکان پورے کرکے دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ  مارچ کتنے دن کا ہوگا اس کا فیصلہ بعد میں کریں گے، شاہراہ دستور پر ملکی تاریخ کا عظیم الشان جلسہ ہوگا۔پی ڈی ایم سربراہ  نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم انکشاف : کورونا سے ذہنی امراض کی شرح میں25فیصد اضافہ