کرسٹیانو رونالڈوکا ایک اور بڑا اعزاز 

Mar 14, 2022 | 10:38:AM
کرسٹیانو رونالڈو
کیپشن: کرسٹیانو رونالڈو خوشی مناتےہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کرسٹیانو رونالڈو کیلئے دنیا کا ایک اور بڑا اعزاز ،دنیا کے سب سے زیادہ گول کرنیوالے فٹبالر بن گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش پریمیئر لیگ میں نوٹنھم کے خلاف میچ دوران شاندار ہیٹ ٹرک کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

کرسٹیانو رونالڈونے فٹ بال کے عظیم جوزف بیکن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام حاصل کیا ۔جوزف بیکن 805 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ۔

کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کی وجہ سے مانچسٹر یونائیٹڈنے کامیابی بھی سمیٹی ۔یہ کرسٹیانو رونالڈو کی مجموعی طور پر 59 ویں ہیٹ رک تھی ،کرسٹیانو رونالڈو کے گولز کی مجموعی تعداد 807 ہوگئی۔ 
یہ بھی پڑھیں:’وارنر کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘سٹیڈیم میں نعرہ لگنے پر بابر اعظم ہنسنے لگے