بھارت کی معروف اداکارہ بٹوا چوری کرتے ہوئے گرفتار

Mar 14, 2022 | 08:41:AM
بالی ووڈ ادااکارہ
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ چوری کیس میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ روپا دتا کوانٹرنیشنل بک فیئر میں پولیس نے بٹوا چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر کلکتہ میں منعقدہ عالمی کتب میلے میں بنگالی ٹی وی اداکارہ روپا دتہ نےمبینہ طورپر ایک شخص کا بٹوا چوری کیا اور اس سے پیسے نکال لئے ، اداکارہ پیسے نکالنے کے بعد بٹوا ڈسٹ بن میں پھینکنے لگیں تو پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق روپا دتا نے 75 ہزار بھارتی روپے چوری کردہ بٹوے سے نکال کر اپنے بیگ میں ڈال لئے بعد ازاں وہ پیسے پولیس نے برآمد کرلئے۔ 

روپا دتانے اس سے قبل بھی میڈیا کواپنی طرف اس وقت متوجہ کیا جب انہوں نے فلمساز انوراگ کشیپ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔پولیس کا چوری کے معاملے پر کہناتھا کہ مزید تفتیش جاری ہے ،پولیس یہ پتا لگا نے میں مصروف ہے کہ آیا یہ اداکارہ اکیلی ملوث تھیں اس میں یا کچھ اور لوگ بھی ان کے ساتھ ملوث تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بوائے فرینڈ سے بریک اپ؟ اداکارہ شمیتا شیٹی کا موقف بھی سامنے آ گیا