رینالہ خورد میں انکاؤنٹرمیں تین ڈاکو مارے گئے، ایک گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا فاروق) رینالہ خورد کے نواحی علاقے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا جس میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ان ڈاکوؤں نے چند روز قبل تھانہ چچک کی حدود میں 7جی ڈی گاؤں میں ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات میں 15 سالہ نوجوان اور اس کے چچا کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ یہ گینگ ایک ہی رات میں چوکی مجھانہ، چوچک اور گردونواح میں متعدد وارداتوں میں ملوث رہا۔مرنے والے ڈاکو تھانہ صدر رینالہ خورد، تھانہ سٹی گوگیرہ اور تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس کو بھی مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے جن کی شناخت کاکا ولد فقیرا،حیدر ولد اکبر اور عباس ولد عاشق کے ناموں سے ہوئی، جو دیپالپور کے رہائشی ہیں۔ اس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ پانچ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کے بعد انکاؤنٹر، تین دہشت گرد جہنم واصل، دو پولیس جوان شہید