تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کے بعد انکاؤنٹر، تین دہشت گرد جہنم واصل، دو پولیس جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقبال صادق) تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجہ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ اس انکاؤنٹر میں پنجاب پولیس کے 2 اہلکار جامِ شہادت نوش کرگئے۔
تونسہ میں آج دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی پولیس چیک پوسٹ کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا دی، گاڑی میں رکھا گیا بارود پھٹنے سے شدید دھماککہ ہوا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں گیٹ اور حفاظتی دیوار کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کی شدت سے قریبی آبادی لرز اٹھی، کئی کچے مکانات متاثر ہوئے۔ بعض شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
اس گاڑی کے خودکش حملے کے ساتھ پولیس اور دہشتگردوں میں انکاؤنٹر ہوا۔ سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں تین دہشتگرد مارے گئے جن کی لاشیں پولیس کی تحویل میں ہیں۔ ابتدا میں یہ سامنے آیا کہ حملے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، بعد ازاں دو اہلکاروں کے شہید ہو جانے کی تصدیق ہوئی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔ کوئی دہشتگرد بچ کر فرار نہیں ہو سکا۔ اس وقت علاقے میں سرچ آپریشن اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
تونسہ میں سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھہیئے: خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارشوں سے تباہی، 7 افراد جاں بحق، 33 زخمی