ثاقب چدھڑ اور مدعی خاتون میں صلح؟چیک ڈس آنر مقدمات میں اہم پیشرفت

Jun 14, 2026 | 13:27:PM
 ثاقب چدھڑ اور مدعی خاتون میں صلح؟چیک ڈس آنر مقدمات میں اہم پیشرفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے میں درج چیک ڈس آنر مقدمات میں دونوں فریقین کے درمیان مالی معاملات طے پا نے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مدعی خاتون ماہ رخ عارف اور ثاقب چدھڑ کے درمیان ہونے والے رضامندی نامے کی کاپی بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں باہمی معاملات حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کے اندراج کے بعد ثاقب چدھڑ نے مدعی خاتون سے رابطہ کیا اور دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں لین دین کے معاملات طے پا گئے،معاہدے کے تحت ثاقب چدھڑ واجب الادا رقم کی ادائیگی کریں گے جس کے بعد متعلقہ اراضی کا انتقال ملکیت عمل میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے سامنے نہیں جھکیں گے :اداکارہ مومنہ اقبال
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاحال مدعی مقدمہ کی جانب سے کوئی تحریری بیان موصول نہیں ہوا،تحریری مؤقف موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی کو آئندہ مرحلے میں آگے بڑھایا جائے گا۔
یاد رہے کہ ثاقب چدھڑ کے خلاف 27 کروڑ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے کے الزام میں تھانہ ڈیفنس اے میں تین مقدمات درج کیے گئے تھے۔