محرم الحرام، پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان تشکیل

Jun 14, 2026 | 11:04:AM
محرم الحرام، پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان تشکیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور مجالس و عزاداری جلوسوں کی حفاظت کے لیےجامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

آئی جی پنجاب کاکہنا ہےکہ لاہورسمیت صوبہ بھرمیں مجالس اور عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں 37 ہزار 868 مجالس منعقد ہوں گی،جبکہ 9 ہزار 412 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے۔

 ان اجتماعات کی سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق 41 ہزار 200 اہلکار مجالس جبکہ 73 ہزار 400 سےزائد اہلکارعزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پرمامورہوں گے۔

مزید پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس گھربیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے بنوائیں

اس کےعلاوہ جلوسوں کے روٹس،مجالس اورحساس مقامات کے اطراف 9 ہزار 500سے زائد اہلکار پٹرولنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

آئی جی پنجاب کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن فورس اور دیگر تمام فیلڈ فارمیشنز سکیورٹی ڈیوٹی میں حصہ لیں گی۔

 سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ طے شدہ روٹس اورمقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ عزاداری جلوس یا مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔

 اسی طرح دفعہ 144 اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

آئی جی پنجاب کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی، تاہم بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو اس پابندی سے استثنا حاصل ہوگا۔