ڈرائیونگ لائسنس گھربیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے بنوائیں

Jun 14, 2026 | 10:13:AM
ڈرائیونگ لائسنس گھربیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے بنوائیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت لوگوں کے گھروں کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے دستک ایپ کوڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ڈی ایل آئی ایم ایس) سے منسلک کردیا ۔
ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق شہری اب دستک ایپلی کیشن کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق متعدد خدمات حاصل کر سکیں گے، جس کا مقصد عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے بچانا اور سہولیات کو مزید آسان بنانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دستک ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے لرنر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ لائسنس کی معیاد ختم ہونے پر تجدید کی سہولت بھی دستیاب ہے،اس کے علاوہ گمشدہ یا خراب شدہ لائسنس کی جگہ ڈپلیکیٹ لائسنس کے حصول اور بیرونِ ملک سفر کے لیے بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی درخواست بھی آن لائن دی جا سکتی ہے۔


ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 500 روپے فی کیٹیگری مقرر کی گئی ہے، جبکہ تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کی فیس متعلقہ گاڑی یا موٹر سائیکل کی کیٹیگری کے مطابق سرکاری قواعد کے تحت وصول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:خراب موسم: وزیراعلیٰ کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
دستک ایپلی کیشن پلے اسٹورسے انسٹال کرکے وہاں موجود موٹر سائیکل، کار، جیپ، ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی سمیت مختلف کیٹیگریز کے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق معلومات اور سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں،شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا مزید تفصیلات کے لیے ٹریفک پولیس پنجاب کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کریں۔