ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، 9 ترقیاتی منصوبوں پر غور، 8 کی منظوری دیدی گئی

Jun 14, 2025 | 22:46:PM
ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، 9 ترقیاتی منصوبوں پر غور، 8 کی منظوری دیدی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا جس دوران تقریباً چھتیس ارب روپے مالیت کے نو ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا جبکہ آٹھ منصوبوں کی منظوری دےد ی گئی۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا،جس میں35 ارب 86 کروڑ روپے مالیت کے9 ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا، سی ڈی ڈبلیو پی نے25 ارب19 کروڑ روپے مالیت کے8 منصوبوں کی منظوری دے دی جبکہ 10 ارب 67 کروڑروپے کا ایک منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔

زرعی شعبے میں کلائمیٹ سمارٹ ہائبرڈ بیجوں کے منصوبے کی منظوری دی گئی جس کی لاگت99 کروڑ روپے ہے،قائداعظم یونیورسٹی میں ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹیوٹ آف مٹیریلز اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی،فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور امتحانات کی آٹومیشن کے لی3 ارب4 کروڑ  روپے کا منصوبہ منظور ہوا۔

پی آئی ای اے ایس میں ایمرجنگ ٹیکنالوجی سنٹر کے لیے3 ارب 38 کروڑ روپے کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا،گلگت بلتستان کے لیے 16میگاواٹ کے نلتر تھری ہائیڈرو پاور منصوبے کو ایکنک کو بھیجنے کی منظوری دی گئی،ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے4 منصوبے بھی منظور کیے گئے جن کی مجموعی لاگت 14 ارب2 کروڑ سے زائد ہے،خارلاچی تا مزار شریف ریلوے رابطے کے لیے فزیبیلٹی اسٹڈی کا منصوبہ بھی اجلاس میں منظور ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: صرف سکھر-حیدرآباد نہیں بلکہ حیدرآباد سے کراچی موٹروے بھی بنائیں گے، وفاقی وزیر