برطانوی وزیراعظم کا محمد بن سلمان سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس سہ پہر کو برطانیہ کے وزیراعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پر بات کی ہے۔
ترجمان کے مطابق انھوں نے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال پر بات کی ہے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت سے دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اس مسئلے کا سفارتی حل نکانے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں :گھر بیٹھے خلا میں سیلفی کیسے لی جائے ؟ طریقہ جانیں