بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر

Jun 14, 2025 | 18:17:PM
بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر
کیپشن: بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران نے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو  پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر  مقرر کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے آج ایک حکم  نامے کے ذریعے  جنرل ماجد موسوی کو  ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر  مقرر کیا۔

پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے  نئے کمانڈر کے لیے بریگیڈیئر  جنرل ماجد موسوی کی تعیناتی  جنرل حاجی زادے کی شہادت کے بعد کی گئی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج  نے گزشتہ روز  ایران  پر شدید حملے کرکے پاسدارانِ انقلاب کی  ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادے سمیت 78 افراد کو شہید کردیا تھا۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق شہید میجر جنرل امیرعلی حاجی زادے کا شمار  ایران کے اعلیٰ فوجی جنرلوں میں  ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی فوج کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ