اسرائیل کو بھاگنے نہیں دیں گے، اختتام ہم ہی لکھیں گے، ایرانی سپریم لیڈر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو بھاگنے نہیں دیں گے، مفلوج کرکے دم لیں گے،صیہونی دشمن پر کاری ضرب لگائی جائے گی اور طاقت کی زبان کے سوا کسی اور زبان میں اسرائیل سے بات ممکن نہیں۔
سپریم لیڈر نے ایک سخت اور واضح پیغام میں کہا کہ جوابی حملے میں ایران کی مسلح افواج نے کوئی کوتاہی نہیں برتی اور یہ کہ اسرائیل کا جرم ناقابل معافی ہے، آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج اس وقت تک نہیں رکیں گی جب تک مجرموں کو سزا نہ دے دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل کشیدگی: 6 ممالک کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت مزید مشکل میں پھنس گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ کی شروعات اسرائیل نے کی تھی لیکن اس کا اختتام ایران لکھے گا، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے اپنی دفاعی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، اور آئندہ بھی بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیں گے۔