چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کا تنخواہ میں اضافے سے اظہارلاتعلقی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی نے تنخواہ میں اضافے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ تنخواہ بڑھانے سے میرا کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع کا احترام کرتا ہوں، تنخواہ واپس کرا دیں،اچھی بات ہے، تنخواہ میں اضافے سے متعلق مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بینک سے کتنی نقد رقم نکلوانے پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ شرح میں تبدیلی کردی گئی
دوسری طرف سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہےکہ تنخواہ میں اضافہ فنانس کمیٹی نے کیا نہ پارلیمنٹ نے ، جنہوں نے کیا ان کو پتہ ہے اور یہ واپس بھی ہو گیا تو کوئی مسئلہ نہیں۔