کپل شرما کے ساتھی اداکار نے لائیو سیشن کے دوران زہر پی لیا

Jun 14, 2023 | 18:41:PM
کپل شرما کے ساتھی اداکار نے لائیو سیشن کے دوران زہر پی لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی معروف ہوسٹ و اداکار  کپل شرما کے ساتھی  کامیڈی اداکارتیرتھانند راو نے سوشل میڈیا پر پر لائیوسیشن کے دوران زہر پی کر خودکشی کی  کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما شو کی ٹیم  میں شامل اداکار تیرتھ آنند راؤ نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر لائیو سیشن کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 ماہ سے میرے ایک لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں جو مجھے جذباتی طور پر بلیک میل کررہی ہے۔

تیرتھ آنند نے دعویٰ کیا کہ ان کی خاتون دوست کی وجہ سے سے وہ 3 سے 4 لاکھ روپے کے مقروض ہوگئے ہیں اس لیے وہ  خود کشی کر رہے ہیں۔ میری دوست ہی میری خود کشی کی ذمہ دار ہے"۔

تیرتھ آنند نے اپنی بات مکمل کی اور زہر کو گلاس میں ڈال کر پیا اور خودکشی کی کوشش کی تاہم لائیو سیشن میں اداکار کی یہ حالت دیکھ کر ان کے کچھ دوستوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔  تیرتھ آنند راؤ کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر  ہسپتال منتقل کیا گیا.

یاد رہے کہ تیرتھا آنند 2021 میں بھی خود کشی کی کوشش کر چکے ہیں، جس کی وجہ مالی حالات تھے,پولیس کا کہنا ہے کہ  تیرتھانند راؤ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تیرتھ آنند مشہور ہوسٹ اور اداکار کپل شرما کے ساتھ کامیڈی" سرکس کا عجوبہ" سمیت دیگر شوز میں کام کرچکے ہیں۔