حیدرآباد:مئیر اور ڈپٹی مئیر کے بعد پیپلز پارٹی کے ٹاﺅن چیئرمین بھی بلا مقابلہ کامیاب

Jun 14, 2023 | 18:31:PM
حیدرآباد:مئیر اور ڈپٹی مئیر کے بعد پیپلز پارٹی کے ٹاﺅن چیئرمین بھی بلا مقابلہ کامیاب
کیپشن: پیپلز پارٹی کا جھنڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حیدرآبادمئیر اور ڈپٹی مئیر کے بعد پیپلز پارٹی کے ٹاﺅن چئیرمین بھی بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآبادکے 9 ٹاﺅنز میں سے تین ٹاﺅنز پر پیپلز پارٹی کے ٹاﺅن چیئرمین بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا،ٹاﺅن کمیٹی حسین آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کے بیٹے عمیر مولا بخش بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے جبکہ ٹاﺅن کمیٹی ٹنڈو جام میں پیپلز پارٹی کے شفقت حسین شاہ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے،ٹاﺅن کمیٹی ٹنڈو فضل میں پیپلز پارٹی کے بدر میمن بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں نئے جج کی تعیناتی میں اہم پیشرفت،بڑے نام کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی