’یہ صرف ایک مذاق ہے‘ سمندری طوفان پرمزاحیہ ٹوئٹ، اشنا شاہ پھنس گئیں

Jun 14, 2023 | 16:05:PM
 اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے مداحوں سے مزاحیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ طوفان کی وجہ سے اگر طیارہ تباہ ہوا تو امید ہے کہ میرے شوہر کو کسی دن کوئی نیا ساتھی مل جائے جس سے ان کو خوشیاں نصیب ہوں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے مداحوں سے مزاحیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ طوفان کی وجہ سے اگر طیارہ تباہ ہوا تو امید ہے کہ میرے شوہر کو کسی دن کوئی نیا ساتھی مل جائے جس سے ان کو خوشیاں نصیب ہوں۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ کی شادی حال ہی میں معروف گولفر حمزہ امین سے ہوئی تھی۔اشنا اداکاری کے علاوہ اپنے طنز ومزاح کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں اور سماجی مسائل پر اپنی آواز اٹھانے کے لیے سرگرم رہتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے مذاق کرتے ہوئے ٹوئٹ کی۔

ٹوئٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میرا طیارہ کراچی کے لیے اُڑان بھرنے والا ہے، اور وہاں طوفان ہے، میں اپنے شوہر کو بتانا چاہتی ہوں کہ خدا نہ کرے اگر طیارہ تباہ ہوگیا اور میں زندہ نہ بچ سکی تو میں امید کرتی ہوں کہ میرے شوہر کو کسی دن کوئی نیا ساتھی مل جائے جس سے ان کو خوشیاں نصیب ہوں‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اور مجھے امید ہے کہ میرے شوہر یہ یاد رکھیں کہ وہ کبھی بھی میری جیسی شاندار نہیں ہوسکتی۔اشنا نے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ ’میں یہ اعلان کرنا تو نہیں چاہتی لیکن مجھے یہ لازمی کہنا ہوگا کہ یہ ایک مذاق ہے۔‘

اداکارہ نے یہ ٹوئٹ کس تناظر میں کی ہے اور اس کے پیچھے کیا وجہ تھی، اس حوالے سے کچھ واضح نہیں ہوسکا، تاہم انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک مذاق ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اشنا شاہ کی ٹوئٹ پر تنقید کی جارہی ہے، کچھ صارفین نے لکھا کہ طیارہ تباہ ہونے اور طوفان کو مذاق سمجھنا غلط ہے۔