آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم اور شاہین آفریدی کونسے نمبر پر آ گئے؟

Jun 14, 2023 | 15:27:PM
آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم اور شاہین آفریدی کونسے نمبر پر آ گئے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی، بھارت کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں سنچری میکر سٹیو سمتھ اور مین آف دی میچ ٹریوس ہیڈ کو ایک ایک درجہ ترقی ملی، بابر اعظم تنزلی کا شکار ہو کر پھر پانچویں نمبر پر چلے گئے جبکہ بالرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی بھی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

دبئی سے جاری آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح مارنس لبوشین کا بدستور پہلا نمبر ہے، بھارت کے خلاف سنچری میکر سٹیو سمتھ ایک درجہ ترقی کر کے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، پلیئر آف دی میچ ٹریوس ہیڈ نے 3 درجہ ترقی سے تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی، وہ پھر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے، ان کے علاوہ انگلش بلے باز جو رُوٹ کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی جس سے وہ چھٹے نمبر کے بلے باز بن گئے، آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ 2درجہ تنزلی کے باوجود ٹاپ 10 میں موجود یعنی نویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

دوسری جانب بالرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشوین فائنل میں شکست کے باوجود اور کھیلے بغیر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں، شاہین آفریدی کی بھی پانچویں پوزیشن مستحکم، کینگروز کے نیتھن لیون ایک درجہ ترقی سے ساتویں نمبر پر آ گئے۔