نیٹ فلکس  فلم ’’دی آرچیز‘‘ کب ریلیز ہوگی؟  تاریخ کا اعلان کردیا گیا 

Jun 14, 2023 | 10:38:AM
 زویا اختر کی فلم آرچیز کی پوری کاسٹ کو برازیل میں نیٹ فلکس کے توڈم فیسٹیول 2023 کے لیے روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) زویا اختر کی فلم آرچیز کی پوری کاسٹ کو برازیل میں نیٹ فلکس کے توڈم فیسٹیول 2023 کے لیے روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس ٹیم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور اگستیہ نندا بھی شامل ہیں جن کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی افواہیں ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

فلم کی پوری کاسٹ نے ممبئی ائیرپورٹ پر پاپرازیوں کے لیے تصویریں بھی بنوائیں اس موقع پر سب نے ایک جیسی جیکٹس زیب تن کی ہوئی تھیں جس پر نیٹ فلکس اور آرچیز لکھا تھا ۔

View this post on Instagram

A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)

فلم میں سہانا خان بطور ویرونیکا لاج، اگستیہ بطور آرچی اینڈریوز، خوشی بطور بیٹی کوپر اور ویدانگ رینا بطور جگ ہیڈ جونز نظر آئینگے۔

ان چاروں کو نو عمروں کے طور پر دکھایا گیا ہے لیکن امریکی ڈرامے کے برعکس اس میں تھوڑی دیسی جھلک بھی نظر آئیگی۔

View this post on Instagram

A post shared by Zoya Akhtar (@zoieakhtar)

فلم کے ٹیزر سے ایسا لگتا ہے کہ کہانی سات دوستوں کے گرد گھومے گی بعدازاں اس فلم کی کاسٹ میں ڈاٹ، مہر آہوجا، ویدانگ رینا اور یووراج مینڈا بھی شامل ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Netflix US (@netflix)

View this post on Instagram

A post shared by Zoya Akhtar (@zoieakhtar)

دی آرچیز کی کہانی ہائی اسکول کے نوعمر نوجوانوں کے گرد گھومے گی۔ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 24 نومبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

فلم کا ٹیزر 2022 میں سامنے آیا تھا جس میں تمام اداکاروں کا تعارف کرایا گیا تھا۔