حافظ آباد کے نجی بنک میں نوسر باز شہری کو چکمہ دے کر 4لاکھ روپے لے اڑا

Jun 14, 2023 | 09:57:AM
حافظ آباد کے نجی بنک میں نوسر باز شہری کو چکمہ دے کر 4لاکھ روپے لے اڑا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( میاں مظہر ) حافظ آباد کے نجی بنک میں نوسر باز شہری کی 4لاکھ روپے لے اڑا، شہری لائن میں لگ کر رقم جمع کروانا چاہتا تھا، نوسر باز نے چکمہ دے کر رقم پکڑی اور رفو چکر ہو گیا۔

حافظ آباد کے نجی بنک میں نوسر باز شہری کے 4لاکھ روپے لے اڑا، نوسر باز بنک میں کیش جمع کرانے کا چکمہ دے کر شہری کی رقم لے کر فرار ہو گیا۔ نوسر باز نے لائن میں کھڑے شہری کو کہا لاؤ میں رقم کیش کاونٹر پر جمع کروا دیتا ہوں، اس نے رقم (4 لاکھ) پکڑی اور بنک سے رفو چکر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھر کے تنازع پر باپ بیٹوں میں تصادم, 75 سالہ باپ جاں بحق

سی سی ٹی وی کیمرہ نے مشکوک شخص اور بنک سیکیورٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش شرو ع کر دی ہے۔