"14اگست کو اکبر فلائی اوور پراجیکٹ مکمل کرکے کھول دیاجائے گا "، محسن نقوی

Jun 14, 2023 | 00:02:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اکبرچوک فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ، کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے زیر تعمیر پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا ،جبکہ  منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کی تکمیل سے ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، جوہرٹاؤن، ٹاؤن شپ، پیکو روڈ، کینال روڈ، کوٹ لکھپت اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے رہائشی مستفید ہوں گے،روزانہ 2 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کو آمد و رفت کی بہترین سہولت ملے گی،پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ایک درخت بھی نہیں کاٹا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کیلئے اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کو کم از کم وقت میں مکمل کیا جائے گا، جبکہ دن رات کام جاری ہے،ڈی جی ایل ڈی اے اور ان کی ٹیم محنت سے کام کر رہے ہیں۔

پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ٹریفک کی روانی کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت دیتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 14اگست کو پراجیکٹ کو 100 فیصد مکمل کرکے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا،لاکھوں شہری سگنل فری کوریڈور کی سہولت سے مستفید ہوں گے،جبکہ ہر پراجیکٹ میں شجرکاری کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکبر چوک، شوک چوک، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ اور مادرملت پر پروٹیکٹیڈ یوٹرن بھی بنائے جائیں گے،جناح ہسپتال سے پیکو موڑ تک دونوں اطراف میں فلائی اوورز بنائے جائیں گے ، جبکہ کالج روڈ، اکبر چوک کے اطراف میں ٹریفک کا دیرینہ مسلہ حل ہو گا۔