سعودی حکومت نے پاکستانی طلبہ کو خوشخبری سنا دی

Jun 14, 2022 | 18:51:PM
سعودی حکومت نے پاکستانی طلبہ کو خوشخبری سنا دی
کیپشن: سعودیہ کا پاکستانی طلبہ کیلئے سکالرشپ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کیلئے 25 جامعات میں سکالرشپ کا اعلان کردیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے طلبہ اس اسکالر شپ سے مستفید ہوسکتے ہیں اور سعودی عرب کی جانب سے علم سیاسیات، قانون، تعلیم، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس ، زراعت، عربی، اسلامک اسٹیڈیز اور میڈیا سائنسز میں اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔سکالر شپ کیلئے منتخب ہونے والے طلبہ کو وظیفہ سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

  سعودی حکومت 25 یونیورسٹیز میں اسکالر شپ کے موقع فراہم کر رہی ہے، ہر یونیورسٹی میں 5 فیصد طلبہ کو انرول کیا جائےگا جبکہ دو جامعات میں رجسٹریشن کا تناسب مختلف رکھا گیا ہے۔

پرنسز نور بنتِ عبدالرحمٰن یونیورسٹی برائے خواتین (ریاض) میں 8 فیصد پاکستانی اور کشمیری طلبہ جبکہ مدینہ منورہ میں واقع جامعہ اسلامیہ میں مجموعی طور پر 85 فیصد نشستوں پر رجسٹریشن کی جائے گی اور ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ طریقہ کار میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ سعودی وزارت تعلیم کو درخواست بھیجے گی اہل طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

 اسکالر شپ میں پاکستان میں مقیم طلبہ کے لیے 75 فیصد جبکہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی طلبہ کے لیے 25 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں مزید کتنا اضافہ ہو گا؟