ٹک ٹاک سٹار دانیہ شاہ کا شوہرکی 5ویں شادی کرانے کااعلان

Jul 14, 2025 | 22:40:PM
ٹک ٹاک سٹار دانیہ شاہ کا شوہرکی 5ویں شادی کرانے کااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک  سٹار دانیہ شاہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے  جس میں وہ اپنے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی پانچویں شادی کے حوالے سے گفتگو کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

 ویڈیو میں دانیہ شاہ کہتی ہیں کہ وہ خود اپنے شوہر کی پانچویں شادی کی تاریخ طے کروانے جا رہی ہیں اور جلد ہی دلہن کو رخصت کرا کر لائیں گی،دانیہ شاہ کی شوہر کے ساتھ ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جائی گئی ہے جس میں  وہ اور حکیم شہزاد تیار ہو کر کھڑے ہیں، دانیہ کے اس اعلان پر حکیم شہزاد نے طنزیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا، "اس کا دماغ خراب ہے، میں اسے پاگل خانے میں داخل کرا رہا ہوں۔"

 دانیہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نکاح کے لیے جس خاتون کا انتخاب کیا گیا ہے، وہ بھی اسی تقریب میں موجود ہیں اور دونوں نکاح کی تاریخ لینے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ دانیہ شاہ نے جولائی 2024 میں حکیم شہزاد سے نکاح کی تصدیق کی تھی، اس سے قبل وہ معروف میزبان عامر لیاقت حسین کی بیوی رہ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلٹ پروف گاڑی کیوں ضروری ہے؟ ڈی آئی جی آپریشنز نے خود بتا دیا