وزیراعلیٰ پنجاب  کا بارش کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اچانک لاہور شہر کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی لانچ کر دی

Jul 14, 2025 | 19:47:PM
وزیراعلیٰ پنجاب  کا بارش کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اچانک لاہور شہر کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے لاہورشہر کا اچانک ہنگامی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے مصری شاہ، لکشمی چوک اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائز ہ لیا۔وزیراعلیٰ نے پاکستان کی پہلی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی لانچ کر دی.پیرا اگلے ہفتے سے لاہور ڈویڑن میں پوری طرح سرگرم عمل،پنجاب بھر میں دسمبر تک لانچ کر دی جائیگی.

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے  لاہورشہر کے اچانک ہنگامی دورہ کے دوران روڈز اور اطراف میں نکاسی آب کے لئے واسا کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نکاسی آب کی صورتحال کو مزید بہتر اور تیز تر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور شہر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اورٹریفک کی صورتحال کا مشاہدہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی لانچ کر دی ہے۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اگلے ہفتے سے لاہور ڈویڑن میں پوری طرح سرگرم عمل ہوگی۔ پنجاب بھر میں پیرا دسمبر تک لانچ کر دی جائیگی۔ ایکسپوسنٹر لاہور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا, جس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پیرا فورس سے ملاقات کی،گاڑیوں اور موٹر بائیکس کامعائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے پیرا سٹیشن تھری ڈی ماڈل، ہتھیار، حفاظتی آلات، شیلڈ اور دیگر گیجٹ کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا سٹیشن پر بٹن دبا کر ٹوکن حاصل کرنے اور شکایت کے اندراج کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے پیرا ٹریننگ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چار افسران کو سرٹیفکیٹ دیئے۔ ڈی جی پیرا فرخ عتیق نے تقریب کے شرکاء  کو بتایا کہ لاہور ڈویڑن کے بعد پیرا دسمبرتک صوبے بھر پوری طرح فعال ہوکر فرائض سرانجام دے گی۔ پیرا پنجاب بھر میں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف منظم کارروائیاں کرے گی۔زمینوں پر ناجائزقبضوں کو واگزار کرانے کے لئے کارروائی کرے گی۔تقریب میں صوبائی کابینہ،ارکان اسمبلی،سیکرٹریز اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا ندی نالوں میں طغیانی پر اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم