ملتان؛24 گھنٹوں میں 101گیسٹرو کے مریض رپورٹ
کیپشن: مریض، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(گوہر شیخ)ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے گیسٹرو کے مریضوں کی تفصیلات سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق نشتر ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 گیسٹرو کے مریض رپورٹ ہوئے،نشتر ایمرجنسی میں 52 گیسٹرو کے مریض لائے گئے ،13 مریضوں کو دیگر وارڈز سے گیسٹرو وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 گیسٹرو کے مریض لائے گئے ،فاطمہ جناح ہسپتال میں 16 مریض گیسٹرو کے لائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کے جج کی گاڑی کو حادثہ