فیسکو نے بجلی بلوں کی تاریخ میں7روز توسیع کی اجازت دیدی
کیپشن: بجلی بل،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس علی)جولائی میں بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں میں آسانی کیلئے فیسکونے اہم فیصلہ کیا ہے،صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں سات روز توسیع کی اجازت دے دی۔
صارفین متعلقہ دفاتر سے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کرواسکتے ہیں،گھریلو ،کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت دی گئی۔
فیسکو حکام کاکہنا ہے کہ بجلی صارفین کو سہولت کیلئے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی گئی،صارفین تاریخ ادائیگی سے قبل بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کرواسکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ