میرانشاہ میں قبائلی رہنما ملک محمد رحمان ٹارگٹ کلنگ میں ڈرائیور سمیت جاں بحق

Jul 14, 2025 | 18:37:PM
میرانشاہ میں قبائلی رہنما ملک محمد رحمان ٹارگٹ کلنگ میں ڈرائیور سمیت جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میرانشاہ میں قبائلی رہنما ملک محمد رحمان ٹارگٹ کلنگ میں ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

 بنوں سے میرانشاہ جاتے ہوئے قبائلی رہنما ملک محمد رحمان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنا کرقتل کر دیا ،واقعہ میرانشاہ کی حدود میں واقع پیر کلی کے مقام پر پیش آیا  جہاں مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ملک محمد رحمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ ان کے ڈرائیور سعید اکبر شدید زخمی ہوئے،زخمی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کیا گیا  جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : قیوم آباد میں بس الٹ گئی، متعدد افراد زخمی