ایف سی اب فیڈرل کانسٹیبلری ہو گی: طلال چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ایف سی دیگر لاء فورس اداروں کی طرح کام کرے گی، ایف سی اب فیڈرل کانسٹیبلری ہو گی۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ایف سی کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا۔
قیام پاکستان کے بعد ایف سی فیڈرل حکومت کے تحت کام کرتی رہی، ایف سی نے سکیورٹی سے متعلق بے پناہ کام اور قربانیاں دی ہیں۔
طلال چودھری کا کہنا ہے کہ ایف سی کی تربیت سے متعلق اقدامات کر رہے ہیں، قیام امن کے لیے ایف سی کا خصوصی کردار ہو گا
ایف سی میں پورے پاکستان سے لوگ بھرتی کیے جائیں گے، ایف سی میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نئے ونگز بنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات سمیت جرائم کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر رہی ہے۔
ایف سی کا تمام بجٹ وفاقی حکومت دے گی، فیڈرل کانسٹیبلری بنانے کا آرڈیننس سے فیصلہ کیا، کوئی اس معاملے کو کنفیوژ نہ کرے یہ فیڈرل پولیس ہے۔