لیگی رہنما جاوید لطیف نے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کردی

Jul 14, 2025 | 15:27:PM
لیگی رہنما جاوید لطیف نے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کردی۔

لیگی رہنما جاوید لطیف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر  گفتگو میں کہاکہ  آپ یہ بات کرتے ہیں کہ سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہیں 600فیصد بڑھ گئیں،میں تو ایک فیصد بڑھنے کے حق میں نہیں ہوں۔

لیگی رہنما نے کہاکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو بندہ اسمبلی میں پہنچتا ہے اس کو اللہ نے اتنے وسائل دیئے ہوتے ہیں کہ وہ اگر نظر دوڑائے تومہنگائی میں پیسے لوگوں کے مقابلے میں اس کا بہت اچھا گزارا ہوتا ہے۔