PIAکی نجکاری،چارپارٹیوں نےپری کوالیفائی کرلیا

 اس سال کی آخری سہ ماہی میں قومی ایئرلائن کی نجکاری مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی 

Jul 14, 2025 | 15:09:PM
PIAکی نجکاری،چارپارٹیوں نےپری کوالیفائی کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)پی آئی اےکی نجکاری کے لیے چارپارٹیوں نےپری کوالیفائی کرلیا۔
اس حوالے سے ایک بریفنگ میں بتایاگیاکہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لئے  پانچ پارٹیوں نے ایس او کیو جمع کرائے  جن  میں سے سکروٹنی کے بعدچار پارٹیوں نے پری کوالیفائی کر لیا ہے  جنہیںکل سے ورچوئل روم تک رسائی دے دی جائے گی۔
 بریفنگ میں بتایاگیاکہ پی آئی اے کے کمرشل لیگل اور فنانشل پر بریفنگ دی جائے گی،پارٹیز کو پی آئی اے کی فنانشل اسٹیٹمنٹس بھی دکھانے کے ساتھ ساتھ  پی آئی اے کی پراپرٹیز بارے بھی بریفنگ دی جائے گی جس کے بعدپی آئی اے کی بڈنگ کا اعلان کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کے دانشمندانہ اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، محمد اورنگزیب

بریفنگ میں مزیدبتایاگیاکہ پی آئی اے کی نجکاری کو اس سال کی آخری سہ ماہی میں مکمل کرنے کی کوشش ہوگی ،ان چاروں پارٹیوں کو مکمل تسلی کے بعد بڈنگ میں لے جایاجائے گا۔