مذاکرات کامیاب، ایپکا ملازمین نے احتجاج مؤخر کر دیا

Jul 14, 2023 | 10:52:AM
مذاکرات کامیاب، ایپکا ملازمین نے احتجاج مؤخر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ڈی سی لاہور کے ایپکا کے ساتھ مذاکرات کامیاب، حاجی ارشاد گروپ نے احتجاج مؤخر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور کی یقین دہانی کے بعد حاجی ارشاد گروپ نے احتجاج مؤخر کیا، ایپکا ملازمین کا کہنا تھا کہ 17 جولائی تک مطالبات نہ مانے گئے تو18 جولائی کو پھر احتجاج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت خزانہ اور نیپرا نے عوام پربجلی گرانے کی تیاری پکڑ لی

واضح رہے کہ ایپکا کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی تھی جس پر ملازمین نے گزشتہ تین روز سے لاہور سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دے رکھا تھا، مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافہ کیا جائے ۔