وزیر اعلیٰ پنجاب کا رات گئے بی بی پاکدامن مزار کا دورہ ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

Jul 14, 2023 | 00:47:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے رات گئے بی بی پاکدامن مزار کا دورہ کیا،تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دئیے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کا دورہ کیا، محسن نقوی نے ترقیاتی کاموں اور مزار کی تزئین و آرائش کاجائزہ لیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے مزار کو محرم الحرام سے قبل زائرین کیلئے کھولنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پوری کوشش ہے کہ یکم محرم کو زائریں کیلئے کھول دیا جائے،دو سو سے زائد مزدور دن رات کام کررہے ہیں،محسن نقوی کا کہناتھا کہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے،سیلاب کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،صوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر سید اسفر علی ناصر،سی سی پی او لاہور ڈی سی لاہور کمشنر لاہور بھی موجودتھے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ