سپریم کورٹ نے عمران خان کو بےنقاب کر دیا، وزیر اعظم

Jul 14, 2022 | 14:01:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سپریم کورٹ نے عمران خان کو بےنقاب کر دیا، وزیر اعظم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد ووٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان اینڈ کمپنی کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا عدم اعتماد پر ووٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان اینڈ کمپنی کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے آئین کو پامال کرنے کی کوشش کی اورحکومت کی تبدیلی کا جھوٹ گھڑا جو انتہائی شرمناک ہے۔ عدالتی فیصلہ ہرایک کوپڑھنا چاہئیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف ازخود نوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے میں لکھا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر کا تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بیرونی سازش سے متعلق کوئی انکوائری یا تحقیق نہیں کرائی گئی، سفارتی مراسلے سے متعلق فیصلہ کرنا ایگزیکٹیو کا کام ہے۔