احد رضا میر کی پہلی نیٹ فلکس سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

Jul 14, 2022 | 13:24:PM
فائل فوٹو
کیپشن: احد رضا میر کی پہلی نیٹ فلکس سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پہلے پاکستانی اداکار احد رضا میر کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔مقبول پاکستانی اداکار احد رضا میر کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل ہارر ویب سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ ریلیز کر دی گئی ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سیریز میں سن 2036 کے دور کو دکھایا گیا ہے جہاں ایک جان لیوا وائرس نے دنیا میں قیامت برپا کردی ہے اور زمین پر وائرس سے متاثر خون چوسنے والی مخلوق کا قبضہ ہوگیا ہے۔آٹھ قسطوں پر مبنی ریزیڈنٹ ایول کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر احد رضا میر کا نام ٹرینڈ کرنے لگا ہے اور ان کے دنیا بھر میں موجود لاکھوں مداح احد کی بےمثال اداکاری کو خوب سراہا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں احد کے مداح ان کی پہلی سیریز کے ریلیز ہوتے ہی ان کی اگلی غیر ملکی سیریز ’ورلڈ آن فائر سیزن 2‘ کی کاسٹ میں شامل ہونے کی خبر سُن کر بےحد خوش ہیں۔

یاد رہے کہ احد رضا میر پہلے پاکستانی اداکار ہیں جو نیٹ فلکس اوریجنل ہارر ویب سیریز میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے سیریز میں احد رضا میر کے علاوہ امریکی اداکار لانس ریڈک، برطانوی اداکارہ ایلا بالنسکا، تمارا سمارٹ، امریکی اداکارہ سیانا اگوڈنگ، کورین نژاد جرمن اداکارہ ایڈیلائن روڈولف اور میکسیکن اداکارہ پاؤلا نونیز شامل ہیں۔