منگنی سے متعلق سوال پر شاہین شاہ آفریدی کا دلچسپ جواب

Jul 14, 2022 | 11:49:AM
فائل فوٹو
کیپشن: منگنی سے متعلق سوال پر شاہین شاہ آفریدی کا دلچسپ جواب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی بار میڈیا پر اپنی منگیترکے حوالے سے بات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیسا کہ یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ شاہین قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی کی دوسرے نمبروالی صاحبزادی انشاء آفریدی سے منسوب ہیں اور میڈیا پر خبریں آنے کے بعد لالا کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by @lollywoodstation.pk

فاسٹ بالرنے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انشاء سے شادی ان کی خواہش تھی اور وہ منگیترسے مل چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال اس بات کا تعین نہیں کیا گیا کہ شادی کب ہوگی کیونکہ منگیترکی تعلیم جاری ہے اور وہ خود بھی کرکٹ میں مصروف ہیں۔

میزبان کے سوال کے جواب میں شاہین کا شرمایا ہواانداز ان کے مداحوں کو خوب بھایا جس کااظہاراس ویڈیوپرکیے جانے والے دلچسپ تبصرو٘ں سے بخوبی ہورہا ہے۔

منگنی کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد رواں سال شاہین شاہ نے ویلنٹائنزڈے پرملنے والے تحفے کی مختصرویڈیو انسٹا اسٹوریز میں شیئرکی تھی جس میں گلاب کے سُرخ وسفید پھولوں کے گلدستے کے ساتھ ایک تحفہ موجودہے۔

شاہین شاہ کی جانب سے لکھا گیا ’ تھینک یومائی لو’ کے کیپشن نے ان کے مداحوں کو احساس دلایا تھا کہ محبت کرنے والوں کے عالمی دن پربھیجاگیا یہ تحفہ کسی خاص ہستی کی جانب سے ہے