پیپلز پارٹی کے اہم رہنما انتقال کر گئے۔۔۔

Jul 14, 2021 | 11:12:AM
پیپلز پارٹی کے اہم رہنما انتقال کر گئے۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما سیف اللہ پراچہ  طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما سیف اللہ پراچہ کافی عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے، اہل خانہ نے بتایا کہ سیف اللہ پراچہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سابق سینیٹر اور صوبائی وزیرسیف اللہ پراچہ  پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیربھٹو کے قریبی ساتھی  بھی تھے۔وہ دو بار بلوچستان سے سینیٹر بھی منتخب ہوئے اور دو بار صوبائی وزیر کی حیثیت سے خدمات بھی سرانجام دیں۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ میں بھی خدمات سر انجام دیں۔

 یہ بھی پڑھیں: کوروناخطرات۔۔اسلام آباد کے6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ