کوروناخطرات۔۔اسلام آباد کے6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ

Jul 14, 2021 | 10:57:AM
کوروناخطرات۔۔اسلام آباد کے6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سےحکومت نے وفاقی دارالحکومت میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سخت اقدامات کرتے ہوئے اسلام آباد کے مزید 6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ ۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

  سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے نوٹیفکیشن  کے  مطابق میڈیا ٹاون اے بلاک کی گلی نمبر 15، بحریہ ٹاون فیز فور کی گلی نمبر 10 میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ ریور گارڈن کی گلی نمبر 15، سیکٹر ای سیون گلی نمبر 5، کورنگ ٹاون کی گلی نمبر 5 میں بھی سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔ جھنگی سیداں کے کشمیری محلہ گلی کی نمبر 10 میں بھی سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا۔شہریوں کو پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی قید سے رہائی .. 3 ماہی گیرکراچی پہنچ گئے