پنجاب میں برفباری اور شدید سردی کی خبروں پر پی ڈی ایم اے کی تردید آ گئی

Jan 14, 2026 | 17:53:PM
 پنجاب میں برفباری اور شدید سردی کی خبروں پر پی ڈی ایم اے کی تردید آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب میں برف باری کے متعلق پی ڈی ایم اے کا اہم اعلان سامنے آ گیا۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس مین کہا گیا ہے کہ پنجاب مین برف باری ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے  پنجاب میں شدید سردی اور برف باری کی خبر کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ  لاہور یا پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں برفباری کا کوئی امکان نہیں۔

پی ڈی ایم اے کے آج جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ میدانی علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کی خبروں میں صداقت نہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  ’جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ کی ایکس کی دوبارہ شادی ہو رہی ہے‘۔ علی ترین کا ملتان سلطانز کی نیلامی کے اشتہار پر ردعمل

پی ڈی ایم اے نے عوام الناس سے گزارش  کی ہے کہ کسی افواہ پر دھیان نہ دیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے واضح کیا کہ  18جنوری تک سردی اور دھند کی شدت برقرار رہے گی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے دہرایا کہ  17سے 18 جنوری کو بالائی علاقوں مری و گلیات میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 21سے 22 جنوری کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بارش سے دھند  اور سموگ کی صورتحال میں کمی واقع ہو گی۔