پنجاب بھر میں غیر استعمال شدہ سرکاری اراضی کی نیلامی  کا فیصلہ

Jan 14, 2026 | 14:29:PM
پنجاب بھر میں غیر استعمال شدہ سرکاری اراضی کی نیلامی  کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب حکومت نے اسٹیٹ لینڈ سے ریونیو بڑھانے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا،صوبے بھر میں غیر استعمال شدہ سرکاری اراضی کی نیلامی کی جائے گی۔

ذرائع  کے مطابق سرکاری زمین 10 سے 20 سال کے لیے طویل المدتی لیز پر دی جائے گی،لیز صرف پروڈکٹیو اور معاشی سرگرمیوں کے لیے ہوگی۔

ذرائع  کے مطابق سیاحت، انڈسٹری، زراعت اور لائیو اسٹاک سیکٹر کو ترجیح دی جائے گی ،نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے شفاف نیلامی پالیسی اپنائی جائے گی۔

حکام نے کہا کہ سرکاری اراضی کے غیر قانونی استعمال کے خاتمے میں مدد ملے گی،پالیسی کے تحت سرکاری اثاثوں کا مؤثر اور منافع بخش استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس محسن اختر کیانی کا پریکٹیس اینڈ پروسیجر رولز 48 گھنٹوں میں ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم