پاکستان میں خوشحالی کا راستہ صرف طاقت اور اثر و رسوخ تک رسائی بن چکا ہے: مصدق ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مخصوص طبقے کو سستی بجلی، گیس اور ٹیکس چھوٹ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا ہے کہ خوشحالی کا واحد راستہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی تب آئے گی جب ہر شہری کو کام کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خوشحالی کا راستہ صرف طاقت اور اثر و رسوخ تک رسائی بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور میں بھارتی فتح محض اسٹیج شدہ بیانیہ تھی، عالمی جریدے کی چونکا دینے والی رپورٹ آگئی