"برج خلیفہ"پر شاہ رخ خان کی فلم " پٹھان" کی سکریننگ

Jan 14, 2023 | 13:31:PM
فائل فوٹو
کیپشن: "برج خلیفہ"پر شاہ رخ خان کی فلم " پٹھان" کی سکریننگ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ  کے بادشاہ  شاہ رخ خان کی فلم "پٹھان" کا ٹریلردنیا کی سب سے اونچی عمارت "برج خلیفہ"  پر دکھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کنگ خان  انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کیلئے  دبئی میں موجود ہیں اور اپنی آنے والی نئی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔  مقامی ڈسٹری بیوٹر کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شاہ رخ خان کے فینز بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں جو فلم " پٹھان" کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔یش راج فلمز  نے ٹوئٹر پر  بتایا کہ "شاہ رخ خان کی فلم " پٹھان" کے ٹریلر کو   14 جنوری کو " برج خلیفہ" پر دکھایا جائے گا اور شاہ رخ خان "برج خلیفہ" میں"پٹھان" کے ٹریلر کی سکریننگ دیکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان بھارتی انتہا پسندوں کے سامنے جھک گئے،پٹھان کے ٹریلر سے اہم گانا غائب

اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان    انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے انٹرنیشنل سٹیڈیم   کی تقریب میں بلیک ٹی شرٹ ، بلیک پینٹ اور بلیک چشمے میں نظر آئیں۔ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کنگ خان کہتے ہیں   کہ  "پارٹی "پٹھان"کے گھر میں رکھوگے. تو مہمان نوازی لیے  "پٹھان"ہی  آئے گا، اور ساتھ میں پتہ بھی چلے گا۔" اس تقریب میں شاہ رخ کے علاوہ گلوکار جیسن ڈیرولو، بادشاہ اور  "پٹھان"کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند جیسی کئی مشہور شخصیات بھی موجود تھیں۔