محمد رضوان بی پی ایل میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ

Jan 14, 2023 | 12:10:PM
محمد رضوان بی پی ایل میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ
کیپشن: محمد رضوان (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔

سیریز ختم ہوتے ہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسٹیڈیم سے جناح ٹرمینل روانہ ہوگئی۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑی کل دوپہر اپنے شہروں کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے وطن نہیں بلکہ بھارت روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم کی کپتانی پر کوئی رائے نہیں دے سکتا، محمد یوسف

علاوہ ازیں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے اسٹیڈیم سے ہی ائیرپورٹ روانہ ہوگئے، جہاں سے انہوں نے ڈھاکہ کی فلائیٹ لی۔

دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔