ایک قیدی کیلئے حق مانگنے کی سزا دی جارہی ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

Feb 14, 2026 | 22:53:PM
ایک قیدی کیلئے حق مانگنے کی سزا دی جارہی ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
کیپشن: مصطفی نواز کھوکھر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کےلیے فوری ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پارلیمان کے اندر محصور ہیں، پارلیمنٹ لاجز کو تالے لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہاؤس میں بھی یہی صورتحال ہے، پارلیمان کی اب کوئی توقیر نہیں رہ گئی، ایک قیدی کےلیے حق مانگنے کی سزا دی جارہی ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے رہنما نے مزید کہا کہ انہیں آج پارلیمان کے اندر کھانا لے جانے نہیں دیا گیا، مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اخلاقیات، جمہوری اصولوں، آئین اور قانون کو پس پش ڈال دیا گیا ہے، پیکا قوانین کے ذریعے صحافت پر جو بیت رہی ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایک رپورٹ پر کل ایک صحافی کو لاہور سے اٹھالیا، ہمیں احساس ہے کہ صحافت پر پابندیاں ہیں، صحافی دباؤ سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی مسجد میں دلخراش واقعہ پیش آیا درجنوں لوگ شہید ہوئے، اب یہ جدوجہد صرف ہماری نہیں ہے بلکہ تمام پاکستانیوں کی ہے۔

اپوزیش اتحاد کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کو کوریج دینا اور ان کے آئینی و قانونی حقوق پر بات کرنا بھی بہت مشکل ہوگیا ہے، آپ دیکھ لیں کہ پچھلے 2 دنوں سے اس ملک میں کیا ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میں نے 14 سال جیل کاٹی، آج لیڈر ایسے ہیں جیل میں ڈیڑھ سال ہوا نہیں اور چلانا شروع کر دیا: صدر زرداری