جامشورو :ایم نائن موٹروے حادثہ، جاں بحق 12 افراد کی میتیں آبائی علاقے منتقل

Feb 14, 2026 | 19:23:PM
جامشورو :ایم نائن موٹروے حادثہ، جاں بحق 12 افراد کی میتیں آبائی علاقے منتقل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )جامشورو میں ایم نائن موٹروے حادثے میں جاں بحق 12 افراد کی میتیں آبائی علاقے منتقل کر دی گئیں، جاں بحق افراد میں چار خواتین، دو مرد اور چھ بچے شامل ہیں۔

 میتیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کوٹری سائٹ ایریا پہنچائی گئی ہیں، جاں بحق افراد کی اجتماعی نمازِ جنازہ کوٹری سائٹ ایریا کے مقامی قبرستان میں ادا کی گئی ۔

 نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، جاں بحق افراد کو نمازِ جنازہ کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب