عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات کرائی گئی تھی اور اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
اڈیالہ جیل حکام نے بانی کی بیٹوں سے بات کرانے کی تصدیق کی اور کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بانی کی بچوں سے بات کرادی گئی۔
جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 20 منٹ سے زائد وقت تک بچوں سے بات کی۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ہدایت کی تھی کہ عمران خان کو ان کے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دی جائے۔
The Chief Justice of Pakistan had directed that Imran Khan be allowed to speak with his sons. We can confirm that he was able to speak with them for approximately 20 minutes. His sons shared that he was extremely happy to hear their voices after such a long time.
— Aleema Khanum (@Aleema_KhanPK) February 14, 2026
We are now…
ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ عمران خان نے اپنے بچوں کے ساتھ تقریباً 20 منٹ تک بات کی، ان کے بیٹوں نے بتایا کہ اتنے عرصے بعد ان کی آوازیں سن کر وہ بے حد خوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’ہینڈ شیک کیلئے 24 گھنٹے انتظار کرلیں‘:سوریا کمار