کھوسٹ فلمز کی’’لالی‘‘ 76ویں برلن فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی

Feb 14, 2026 | 15:58:PM
 کھوسٹ فلمز کی’’لالی‘‘ 76ویں برلن فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی سینما ایک بار پھر ایک تاریخی سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے اور 76ویں برلن فلم فیسٹیول میں کھوسٹ فلمز کی پیشکش فلم’’لالی‘‘ دکھائی جائے گی ۔
ہدایتکار سرمد کھوسٹ کی فلم ’’لالی ‘‘کا ٹریلر جاری کردیاگیاہے جبکہ ورلڈ پریمیئر19 فروری کو  76ویں برلن ون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوگا ۔
فلم ’’لالی‘‘ میں مامیہ شاجعفر اور چانن حنیف لیڈنگ رول میں ہیں،فلم کے رائٹر سرمد سلطان کھوسٹ اور سندس ہاشمی ہیں، فلم کی شوٹنگ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر مقامات پر کی گئی ہے۔


 سرمد کھوسٹ اس سے پہلے منٹو، زندگی تماشا، جوائے لینڈ اور کملی جیسی فلمیں بنا چکے ہیں  اور’’لالی‘‘ان کی بطور فلم میکر پانچویں اور بطور ڈائریکٹر چوتھی فلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’’آگ لگے بستی میں‘‘بنگلہ دیش میں ریلیزہونیوالی پہلی پاکستانی فلم
 فلم کی پروڈیوسر کنول کھوسٹ ہیں،کنول کھوسٹ کاکہناہے کہ ابھی فلم ’’لالی ‘‘کی پاکستان میں ریلیز کا اعلان نہیں کیا جارہا،انشااللہ فلم اسی سال ریلیز کی جائے گی۔