محسن نقوی سے شامی وفد اور حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے متولی کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے شام سے آئے ہوئے وفد اور حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے متولی نے ملاقات کی، ملاقات میں زائرین کو سہولتوں کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ حضرت بی بی زینبؓ امتِ مسلمہ کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہیں اور لاکھوں پاکستانی ہر سال زیارات کے لیے شام جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ انتظامات کے ذریعے زائرین کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی ایئر لائن کی ایمرجنسی لینڈنگ! فلائٹ میں کیا ہوا، ویڈیو دیکھیں
شامی وفد کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی کو دورۂ شام کی دعوت بھی دی گئی، وفد میں ڈاکٹر معاذن ہانی، ڈاکٹر عظمت حسین اور پروفیسر نور زیدی شامل تھیں۔