برطانوی ایئر لائن کی ایمرجنسی لینڈنگ! فلائٹ میں کیا ہوا، ویڈیو دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ترکی سے برطانیہ جانے والی ائیر لائن جیٹ2 کی پرواز کے دوران 2 مسافر کے درمیان شدید جھگڑا ہونے کی وجہ سے پرواز کو ایمرجنسی میں بیلجیم کے دارالحکومت برسلز لینڈنگ کرنی پڑ گئی جہاں فوری طور پر سیکورٹی حکام نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارے میں تقریباً 30,000 فٹ کی بلندی پر کچھ مسافروں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوئی جو بہت جلد ہاتھا پائی میں بدل گیا، یہ مناظر بعد میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی شکل میں بھی وائرل ہو رہے ہیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق جھگڑا نسلی نوعیت کے تبصروں اور ایک مسافر کی جارحیت کی وجہ سے شروع ہوا، عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک مرد مسافر نے پرواز کے آغاز میں نسلی نوعیت کے غیر مناسب الفاظ استعمال کیے جس سے ماحول کشیدہ ہو گیا اور کچھ دیر بعد معاملہ ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گیا۔
Passengers trade blows mid-flight as racist remarks allegedly spark wild brawl:
— FL360aero (@fl360aero) February 14, 2026
Antalya (AYT),Turkiye - Manchester (MAN), United Kingdom flight LS896, operated by Jet2 was forced to divert to Brussels Airport (BRU), Belgium, after a dispute between passengers turned into a… pic.twitter.com/GbKqDOg9wm
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دونوں مسافر شراب کے نشے میں دھت تھے اس دوران تیز موسیقی اور نسلی جملے کسنے پر ایک شخص نے دوسرے کے ہاتھ سے موبائل فون چھینا تو معاملہ مزید بگڑ گیا جسے جہاز کے عملے نے سنبھالنے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی ہوئی۔
عملے کی جانب سے صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد معاملہ اتنا سنگین ہو گیا کہ پائلٹ نے حفاظتی وجوہات کی بنیاد پر طیارہ برسلز میں لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہاں پہنچنے پر بیلجین پولیس نے طیارہ پر موجود دو بدتمیز مسافروں کو اُتارا اور حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں:سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
ایئر لائن Jet2 نے تصدیق کی ہے کہ دونوں مسافروں کو مستقبل میں پرواز کرنے سے پابند کیا جائے گا اور کمپنی ان سے طیارہ موڑنے کے نتیجے میں ہونے والے اخراجات کی واپسی طلب کرے گی، ائیر لائن نے واضح کیا کہ وہ غیر ذمہ دارانہ رویے کی کسی بھی شکل کو برداشت نہیں کرے گی۔
جہاز میں موجود مسافروں نے بتایا کہ جھگڑا بہت شدید اور خوفناک تھا، کئی مسافر چیخ رہے تھے جبکہ کچھ لوگ اپنے بچوں اور بزرگ ساتھیوں کے ساتھ ڈرے ہوئے محسوس کر رہے تھے، بعد ازاں طیارہ برسلز پہنچنے کے بعد دوبارہ روانہ ہوا اور شام کے وقت مانچسٹر، برطانیہ میں لینڈ کر گیا۔