شاہنواز دھانی بھی پشاور زلمی کے ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کو پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا موقع مل گیا، پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی نے شاہنواز دہانی کو سکواڈ میں شامل کرلیاہے۔
شاہنواز دہانی کو 11 فروری کو ہونے والے آکشن میں کسی ٹیم نے شامل نہیں کیا تھا۔
پشاور زلمی نے آکشن کے بعد باقی رہنے والے بجٹ کو استعمال کرتے ہوئے شاہنواز دہانی کو سائن کیا۔
فاسٹ بولر شاہنواز دہانی نے بھی سکواڈ کا حصہ بننے پر پشاور زلمی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی ٹیم کی پریما داسا سٹیڈیم میں تین گھنٹے تک پریکٹس